موٹروے کیس، عابد ملہی کو سزا ملنی چاہئے یا نہیں؟ اہلیہ کا موقف بھی آگیا

xلاہور (پی این آئی) موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی اہلیہ نے شوہر کو سزا دینے کی حمایت کر دی۔بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ عابد جو گناہ کیا اس کے لیے اسے کبھی سپورٹ نہیں کروں گی۔تفصیلات کے مطابق موٹروے زیادتی کیس کے بعد ملزم عابد ملہی کے اہلخانہ مختلف قسم کی مشکلات سے

دوچار ہیں۔پولیس سے عابد ملہی تو ایک مہینے تک نہ پکڑا جا سکا لیکن اس کے دیگر اہلخانہ اور رشتہ داروں کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا گیا۔عابد ملہی کے والد کا بھی دعویٰ ہے کہ ہمارے خاندان کی بیٹیوں اور خواتین کو پولیس پکڑ کر لے گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عابد ملہی کو اسی لیے پولیس کے حوالے کیا تا کہ ہماری خواتین کو رہا کیا جائے۔اسی حوالے سے ملزم کی بیوی بشریٰ بی بی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہا ان کی بیٹی کو پولیس غائب کر چکی ہے،اپنی بیٹی کی تلاش کے لیے وہ در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے لیکن ابھی تک اسے بچی واپس نہیں مل سکی،خاتون کا کہنا ہے کہ جو بھی واقعہ ہوا اس میں میری بیٹی کا تو کوئی قصور نہیں ہے۔بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ میں عابد کی حمایت نہیں کرتی، عابد نے جو گناہ کیا اسے اس کی سزا دی جائے، لیکن میری 6 سالہ بیٹی کا کیا قصور ہے؟۔ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ میں اکیلی عورت ہوں مجھے میری بیٹی واپس دلوائی جائے۔بشریٰ بی بی نے اردو پوائنٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ جب سے موٹروے زیادتی کیس میں عابد ملہی کا نام سامنے آیا، اسی روز گھر کے دیگر افراد کے علاوہ پولیس نے ہماری 6 سالہ بیٹی عروج کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد جب تھانے میں موجود تھی تو بار بار پولیس سے کہتی رہی کہ مجھے میری بیٹی سے ملوایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں