گورنر عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ کے اغواء کو معمولی واقعہ قرار دے دیا، کہا کہ اگر پولیس اپنی ذمہ داری پوری کرتی تو ایسا نہ ہوتا

کراچی(پی این آئی)گورنر عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ کے اغواء کو معمولی واقعہ قرار دے دیا، کہا کہ اگر پولیس اپنی ذمہ داری پوری کرتی تو ایسا نہ ہوتا،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی واقعے پر کھل کربتائیں، مبہم باتوں سے کام نہیں چلے گا۔ایک بیان میں گورنر

عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی واقعے پر آرمی چیف نے نوٹس لیا ہے اب تحقیقات کے بعد سب کچھ سامنے آئے گا۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ غریب آدمی کچھ کرے تو اس کو فوری سزا مل جاتی ہے۔ پولیس اس وقت اپنی ذمہ داری پوری کرلیتی تو ایسا نہ ہوتا۔ یہ اتنا بڑا واقعہ تونہیں تھا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ واقعہ بڑا افسوسناک ہے۔ اگرایف آئی آر اسی وقت کٹ جاتی اور صبح ان کا وکیل عدالت جاکر ضمانت لے لیتا۔ معاملے کا نوٹس ہوگیا ہے،تحقیقات کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close