وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی نے گندم اور چینی سستی کرنے کا فارمولہ دینے کی پیشکش کر دی

لاہور(پی این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے گندم چینی سستی کرنے کا فارمولہ دینے کی پیشکش کردی ۔ انہوں نے کہا کہ گندم بھی سستی ہوسکتی ہے ، متعلقہ حکام میرے ساتھ بیٹھ جائیں،دیکھتا ہوں کہ گندم اور چینی کیسے سستی نہیں ہوتی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت

وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔جس میں سیاسی ، معاشی اور قومی سلامتی کی صورتحال بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چینی اور آٹے کی قیمتیں کنٹرول نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ گندم وافر مقدار میں ہے تو آٹے کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہورہیں؟وزیراعظم نے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ پرائس کنٹرول کرنے میں غفلت برتنے والوں کی نشاندہی کی جائے۔مہنگائی کے خاتمے کیلئے تمام سرکاری محکمے اپنا ان پٹ دیں۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے گندم کے بیج کی مقدار میں کمی کا بھی نوٹس لیا۔ گندم بوائی سے پہلے بیج کسی صورت کم نہیں ہونا چاہیے۔ اس موقع پر اجلاس میں معاون خصوصی ندیم افضل چن نے چینی سستی کرنے کا فارمولہ دینے کی پیشکش کی ہے کہ گندم بھی سستی ہوسکتی ہے ، متعلقہ حکام میرے ساتھ بیٹھ جائیں۔دیکھتا ہوں کہ گندم اور چینی کیسے سستی نہیں ہوتی۔عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کیخلاف تمام وزراء اور ادارے اپنی تجاویز دیں، غفلت برتنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے۔اسی طرح وزیر اعظم کی وزیر صدارت اجلاس میں مہنگائی کنٹرول کرنے کے اجلاس میں ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کیلئے پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مسئلہ کی اصل وجہ ذخیرہ اندوزی ہے، ذخیرہ اندوزی پر قابو پا لیا تو صورت حال میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کیلئے ٹائیگر فورس کو پہلا ٹاسک دیا گیا ہے۔ پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،ابتدائی طور پر اسلام آباد کی 9 ہزار دکانوں کی مانیٹرنگ ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close