فوری طور پر اسلام آباد پہنچو، وزیراعظم عمران خان نے کس کو طلب کر لیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو فوراَ اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کچھ دیر میں اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر

کی گرفتاری کے بعد سندھ حکومت کے ردعمل کے بعد وزیراعظم نے کراچی کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے گورنر سندھ کو طلب کیا ہے۔کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد حکومت سندھ اور وفاق میں معاملات کشیدہ ہو چکے ہیں، اور چہ مگوئیاں چل رہی ہیں کہ وفاقی حکومت سندھ میں گورنر راج لگا سکتی ہے۔ ان چہ مگوئیوں پر ردعمل دیتے ہوئے اب سے کچھ دیر پہلے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں دیکھتا ہوں کہ کیسے کوئی سندھ میں گورنر راج لگاتا ہے۔انہوں نےمطالبہ کیا ہے کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی انکوائری کریں، کون آئی جی کوساتھ لے کرگیا، وزیراعلیٰ سندھ بھی تحقیقات کررہے ہیں، پولیس افسران کی عزت کا مسئلہ ہے وہ چھٹی پر جا رہے ہیں یہ ادارے کی عزت کا سوال ہے،ہمارا ہر پولیس افسر قابل احترام ہے، سب آئین کے دائرے میں کام کریں۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے ساتھ جو سلوک ہوا، وہ قابل مذمت ہے۔ہم شرمندہ ہیں، قائد کے مزار پر نعرہ لگانے پر ایک طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔ ہم سب کو پتا ہے کہ جب عمران خان مزار پر پیش ہوتا تو وہ نعرے بازی کرتے تھے، کالعدم تنظیمیں وہاں جاکر نعرے لگاتی تھیں، کسی نے ایف آئی آر نے کاٹی، لیکن یہاں صبح سویرے ہراساں کرنا ناقابل برداشت ہے۔ وہ پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلئے آئے تھے ، یہ تاریخی جلسہ تھا، یہ جلسہ عمران خان اور سہولتکاروں کیخلاف کھلا ریفرنڈم تھا، وزیراعلیٰ سندھ نے تحقیقات کا اعلان کیا، ہم ان کا پیچھا کریں گے۔ ہمارے پولیس کے افسران چھٹی پر جا رہے ہیں، ان کی عزت کا مسئلہ بن گیا ہے۔ ہم اداروں میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے، سب آئین کے دائرے میں کام کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close