بلاول بھٹو اور پیپلزپارٹی نواز شریف کے فوج مخالف بیانئے سے علیحدگی اختیار کر نیوالے ہیں؟آرمی چیف اور بلاول بھٹو کے درمیان رابطے کے بعد پہلا بڑا دعویٰ آگیا

لاہور (پی این آئی) سینیئر صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے بلاول کو ٹیلی فون کے بعد پی پی اور بلاول یقیناََ فوج مخالف بیانیے سے علیحدگی اختیار کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں سینیئر صحافی کامران خان نے لکھا ہے کہ “بلاول کے لئے

راستہ چننا اب آسان ہوگا جس شفیق انداز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج بلاول بھٹو کی شکایات سنیں انکی اشک شوئی کی تسلی کے احکامات دئے بلاول اور پی پی پی یقیننا نواز شریف کے فوج مخالف بیانیے سے علیحدگی اختیار کریں گے اور تمام پاکستان اس تبدیلی کو نوٹس کرے گا”۔کامران خان نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کے بلاول سے رابطے کے بعد پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو نوز شریف کے فوج مخالف بیانیے سے الگ ہوتے نظر آئیں گے اور یہ تبدیلی سارا پاکستان دیکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے جس شفقت سے بلاول کی شکایات سنی ہیں، اس سے بلاول فوج مخالف بیانیے سے علیحدگی اختیار کر سکتے ہیں ۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے پر گفتگو کی۔ انچارج میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے کراچی واقعے پر بلاول بھٹو سے گفتگو کی ۔ اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو نے آرمی چیف کا واقعے کا فوری نوٹس لینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔بلاول بھٹو نے واقعے کی تحقیقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے کا نوٹس لے لیا، کورکمانڈر کراچی کو واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، واقعے کی جلدازجلد شفاف تحقیقات کی جائیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ کورکمانڈر کراچی واقعے کے تمام پہلوؤں کا تعین کرکے حقائق کا تعین کریں۔ یادر ہے کراچی میں کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کے معاملے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ سندھ پولیس پر دباؤ ڈال کر گرفتاری کروائی گئی۔ جس کے باعث آئی جی پولیس سندھ مشتاق مہرغیرمعینہ مدت کیلئے چھٹیوں پر چلے گئے ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ 15روز کیلئے چھٹی پر گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close