کراچی(پی این آئی)منصب کے منافی سلوک، سندھ پولیس کے سربراہان نے طویل رخصت پر جانے کا فیصلہ کر لیا، درخواستیں بھجوا دی گئیں،کیپٹن (ر)صفدر پر مقدمے اور گرفتاری کیلئے پولیس حکام پر دبائوکے معاملے پر سندھ پولیس کے افسران نے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیا۔ذائع کے مطابق آئی جی سندھ سمیت
کئی اعلی افسران نے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیاہے جس میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور متعدد ڈی آئی جیز شامل ہیں۔آئی جی سندھ نے چھٹی کی درخواست تیار کر لی ہے اور وہ کچھ دیر میں اسے منظوری کے لئے بھیج کر کام چھوڑ دیں گے۔ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نے چھٹیوں کے لئے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کیپٹن(ر) صفدرکے خلاف ایف آئی آرکے واقعے میں پولیس افسران کو بے عزت کیا گیا اور ایف آئی آر کے معاملے میں افسران سے ناروا رویے پر پولیس افسران افسردہ ہیں۔عمران یعقوب نے لکھا ہے کہ دبائو کے اس ماحول میں پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی مشکل ہے، اس دبائوسے نکلنے کیلئے 60 روز کی رخصت درکار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں