نیب کی ہزاروں دستاویزات میں کوئی کیس نہیں، فیصلہ وہی ہو گا جو لکھا ہوا آئے گا، سابق وزیراعظم نے نیب کو چیلنج دے دیا

لاہور(پی این آئی)نیب کی ہزاروں دستاویزات میں کوئی کیس نہیں، فیصلہ وہی ہو گا جو لکھا ہوا آئے گا، سابق وزیر اعظم نے نیب کو چیلنج دے دیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جہاں وفاق صوبوں پر حملہ آور ہو وہاں انصاف کہاں ملے گا، نیب اب تک فیصلہ نہیں کرسکی کیسز

ہیں کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہزاروں دستاویزات عدالت میں جمع کرائے گئے جن کی حیثیت ردی کے کاغذ کی ہے، ردی کے کاغذ جمع کرا دیں مگر فیصلہ وہی آئے گا جو عدالت کو لکھ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا جہاں صوبے کے اعلی افسر کو اٹھا کر لیجایا جائے وہاں انصاف کی کیا امید رکھی جاسکتی ہے، صوبے کا وزیراعلی کہتا ہے ہمیں کچھ معلوم نہیں، آج مسئلہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال پر کیس چلانے اور کیپٹن(ر)صفدر کو اٹھانے کا نہیں ہونا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close