گل ودھ نہیں، گل مک گئی اے، ن لیگی لیڈر نے گرفتاریوں کے سیزن ٹو کی پیشنگوئی کر دی، سیاست میں ہلچل

لاہور(پی این آئی)گل ودھ نہیں، گل مک گئی اے، ن لیگی لیڈر نے گرفتاریوں کے سیزن ٹو کی پیشنگوئی کر دی، سیاست میں ہلچل۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہا اب گل ودھ نہیں گئی بلکہ گل مک گئی اے، گرفتاریوں کا سیزن ٹو شروع ہونے والا ہے، ڈھائی سال سے نیب مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں،

ن لیگ کو بدنام کرنے کیلئے کیسز بنائے جا رہے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان اور وزرا بار بار قومی اداروں کے پیچھے چھپ رہے ہیں، جتنے جھوٹے مقدمے بنیں گے اتنا ہماری تحریک کو ایندھن ملے گا، سیاست انتشار میں ڈال دی گئی ہے، ہماری مسلح افواج بہت بہادر ہے، حکومت کو مقدمے بنانے سے فرصت نہیں مل رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close