کورونا سے جنگ تیز ہو گئی ، امریکا نے پاکستان کو وینٹی لیٹرز عطیہ کردیئے

لاہور (آئی این پی ) امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو مزید 46 وینٹی لیٹرز عطیہ کردیے گئے ، ڈاکٹریاسمین راشد نے محکمہ صحت پنجاب کو وینٹی لیٹرزعطیہ کرنے پر امریکی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق یو ایس ایڈ کی جانب سے محکمہ صحت پنجاب کو 46وینٹی لیٹرزعطیہ کردیئے

گئے، اس موقع پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کو46 وینٹی لیٹرزعطیہ کرنے پر امریکی حکومت اور عوام کا شکریہ اداکرتے ہیں، کوروناوائرس کی وبا نے پوری دنیاکواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے کوروناوائرس نے دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان کو بہت کم متاثرکیاہے، پاکستانی ڈاکٹر،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے انتہائی جانفشانی سے کورونا وائرس کا مقابلہ کیا ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ 11جون کو پنجاب میں کوروناوائرس کے بہت زیادہ مریض تشویشناک حالت میں سرکاری ہسپتالوں میں زیرعلاج تھے، یوایس ایڈ کی جانب سے ملنے والے 46وینٹی لیٹرز بہت مددگارثابت ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے امریکی عوام کے خلوص کا شکریہ اداکرتے ہیں، عطیہ میں ملنے والے وینٹی لیٹرز پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close