عزیربلوچ کے دست راست تاج محمد عرف تاجو کو پاکستان لانے کی تیاریاں، عرب ملک سے رابطہ کر لیا گیا

کراچی (این این آئی)لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے دست راست تاج محمد عرف تاجو کو پاکستان لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کے دست راست تاج محمد عرف تاجو کو پاکستان لانے کے لیے کراچی پولیس کے چیف کی جانب سے شہر بھر سے تفصیلات جمع کرنے کے لیے ڈی آئی جیز

کو خط لکھ دیا گیا ہے جبکہ تاج محمد عرف تاجو کے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔دوسری جانب نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول اسلام آباد کی جانب سے بھی کراچی پولیس کے چیف کو خط لکھا ہے۔نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول کی جانب سے کراچی پولیس چیف کو لکھے گئے خط میں شہر بھر کے تھانوں سے جرائم کا ریکارڈ جمع کرنے کا حکم دیا گیا ہے، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ یو اے ای سے بھی تاجو کے حوالے سے تفصیلات پربات چیت کی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close