کیپٹن صفدر کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے والا اشتہاری ملزم ضمانت کرانے عدالت پہنچ گیا

کراچی (پی این آئی)کیپٹن صفدر کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے والا اشتہاری ملزم ضمانت کرانے عدالت پہنچ گیا، کراچی میں کیپٹن صفدرکے خلاف مزارقائد کے تقدس کی پامالی کیس کا مدعی اشتہاری ملزم وقاص اپنی ضمانت کروانے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا۔کیپٹن صفدر کے خلاف کیس کا ملزم اشتہاری وقاص نے سندھ

ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائرکردی ہے ، جس کی سماعت کچھ دیر میں دو رکنی بینچ کرے گا ۔درخواست میں کہا گیاہے کہ ملزم کو علم نہیں تھا کہ انہیں عدالت سے باربار سمن جاری ہوئے ہیں اور انہیں اشتہاری قرار دیدیا گیاہے ، جب علم میں یہ بات آئی ہے تو وہ پیش ہوکرمقدمے کا سامنا کرنا چاہتے ہیں ، گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے حفاظتی ضمانت منظورکی جائے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم وقاص کے خلاف انسداد دہشتگردی کی عدالت میں کیس رجسٹرڈ ہے ۔واضع رہے گزشتہ روزپریس کانفرنس کے دوران مریم نوازشریف نے کیپٹن صفدر کیخلاف مقدمے کے مدعی کے بارے میں معلومات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ درج کروانے والے شخص کا نام وقاص احمد خان ہے جو دہشت گردی عدالت کا مفرورہے اوریہ مقدمہ سپر ہائی وے تھانے میں درج ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close