اسلام آباد (پی این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان اپوزیشن کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، بہو، بیٹی اور عورتوں کے ساتھ سلوک کی کچھ اقدار ہوتی ہیں، عورتوں کے حقوق کی پامالی کی گئی ہے، شہباز شریف، مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کہتے ہیں کہ
عمران خان نے ہمیشہ ذاتیات اور انتقام کی سیاست کی ہے۔صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپوزیشن کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کا رویہ فاشسٹ ہے، بہو، بیٹی اور عورتوں کے ساتھ سلوک کی کچھ اقدار ہوتی ہیں، عورتوں کے حقوق کی پامالی کی گئی ہے۔دوسری جانب لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں