ہم تو پچھلے دو ڈھائی سال سے چپ کر کے مار کھا رہے ہیں، اعتدال کی بات کرنے والی آواز کو جیل کی سلاخوں میں بند کر دیا گیا ہے، سعد رفیق

اسلام آ باد (پی این آئی)ہم تو پچھلے دو ڈھائی سال سے چپ کر کے مار کھا رہے ہیں، اعتدال کی بات کرنے والی آواز کو جیل کی سلاخوں میں بند کر دیا گیا ہے،سعد رفیق ، مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ لڑائی بڑھے گی تو اس کے ذمے دار وزیرِ اعظم عمران خان ہوں گے۔

لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہم تو پچھلے دو ڈھائی سال سے چپ کر کے مار کھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے برس ہا برس پنجاب کی خدمت کی ہے، جبکہ موجودہ حکومت نے پنجاب کے عوام کے لیے کیا کیا؟سعد رفیق کا کہنا ہے کہ شہباز شریف صاحب باہر تھے تو اعتدال کی بات کرتے تھے، اعتدال کی بات کرنے والی آواز کو جیل کی سلاخوں میں بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اعتدال کی بات بند کرنے سے اب کیا ہو گا یہ کسی کو معلوم نہیں؟ اپوزیشن اتحاد بنتا ہے تو کوئی نہ کوئی نتیجہ ضرور نکلتا ہے۔مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت ملک میں تقسیم کی بنیاد رکھ رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close