ہم قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے، قانون وزیراعظم اور عام آد می کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے، خواجہ آصف

اسلام آباد(پی این آئی)ہم قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے، قانون وزیراعظم اور عام آد می کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے، خواجہ آصف، رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور عام آدمی کے لیے قانون ایک جیسا ہونا چاہیے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف

نےنجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے، ہم قانون سب کے لیے یکساں ہونےکی جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون حکمرانوں کے لیے اور حکمرانوں سے اختلاف کرنے والوں کے لیے بھی ایک ہی ہونا چاہیے، قانون کی حکمرانی کی چھتری کے نیچے بیٹھے ڈاکوؤں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اشیائے خورونی کی مہنگائی جرم ہے، مہنگائی سے حکومت میں شامل لوگ فائدہ اُٹھارہے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 72سال میں قائد اعظم کے کتنے فرمودات کا احترام کیاگیا؟ کیا پاکستان کو قائد اعظم کے نظریات کے مطابق چلایا ہے؟ بحیثیت قوم ہم 72سال سے مجرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے جس طرح جمہوری جدوجہد کی ہم نے ان کے فرمودات کو فالو نہیں کیا، ہم نے بحیثیت قوم قائد اعظم کے فرمودات، نظریات اور خیالات کا احترام نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں