ماں سے استدعا کرنا جرم ہے تو کرتے رہیں گے، مادرِ ملت کے مزار پر جا کر ’’مادرِ ملت زندہ باد‘‘ کے نعرے لگاؤں گا، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

کراچی(پی این آئی)ماں سے استدعا کرنا جرم ہے تو کرتے رہیں گے، مادرِ ملت کے مزار پر جا کر ’’مادرِ ملت زندہ باد‘‘ کے نعرے لگاؤں گا، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کہتے ہیں ماں سے استدعا کرنا جرم ہے تو کرتے

رہیں گے۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا کہ ’’مادرِ ملت زندہ باد‘‘ تو اس میں کیا برائی ہے؟انہوں نے کہا کہ ہر 18 اکتوبر کو مادرِ ملت کے مزار پر جا کر ’’مادرِ ملت زندہ باد‘‘ کے نعرے لگاؤں گا۔مسلم لیگ نون کے رہنما کا کہنا ہے کہ مادرِ ملت اور نواز شریف کا پیغام لے کر چلا ہوں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ایف آئی آر کٹوانے والا خود قانون کو مطلوب ہے۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس میرے دروازے کو نہیں توڑ سکتی تھی، یہ نالائق مجھے مزاروں کا ادب کیا سکھائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close