جس ملک میں انصاف نہ ملے تو وہ ملک نہیں چل سکتا، آج پولیس کی گاڑی آتی ہے تو سارے لوگ اِدھر اُدھر دیکھتے ہیں، شاہد خا قان عباسی

اسلام آباد(پی این آئی)جس ملک میں انصاف نہ ملے تو وہ ملک نہیں چل سکتا، آج پولیس کی گاڑی آتی ہے تو سارے لوگ اِدھر اُدھر دیکھتے ہیں، شاہد خا قان عباسی، مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ جس ملک میں انصاف نہ ملے تو وہ ملک نہیں چل سکتا۔یہ بات مسلم لیگ نون کے

رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ جہاں وفاق صوبے پر حملہ آور ہو وہاں کون سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں۔مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آٹا 80 روپے فی کلو اور چینی 110 روپے فی کلو کیسے ہو گئی؟سابق وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج پولیس کی گاڑی آتی ہے تو سارے لوگ اِدھر اُدھر دیکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close