سیاسی ماحول گرم ہوا ہے تو ہوتا رہے ہمیں فرق نہیں پڑتا، سندھ حکومت نے پی ایم ایل این کے ساتھ بہت بڑا کھیل کھیل لیا ہے، خرم شیر زمان

کراچی(پی این آئی)سیاسی ماحول گرم ہوا ہے تو ہوتا رہے ہمیں فرق نہیں پڑتا، سندھ حکومت نے پی ایم ایل این کے ساتھ بہت بڑا کھیل کھیل لیا ہے ،خرم شیر زمان، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے پی ایم ایل این کے ساتھ بہت بڑا کھیل کھیل لیا۔رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر پر ایک شخص نے سیاست کی اور نعرے لگائے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ سیاسی ماحول گرم ہوا ہے تو ہوتا رہے ہمیں فرق نہیں پڑتا، بہت سے پاکستانی تھے جو چاہتے تھے کہ کیس درج ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پی ایم ایل این کے ساتھ بہت بڑا کھیل کھیل لیا، سندھ پولیس سندھ حکومت کے ماتحت ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ میں 10 گھنٹے وہاں رہا اور ایس ایچ او سے پوچھتا رہا ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹ رہے، ایس ایچ او کہتے رہے جب تک سینئر پولیس حکام نہیں کہتے ایف آئی آر نہیں کاٹ سکتا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ مقدمےکی منظوری وزیر علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلیٰ قیادت سے پوچھ کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close