ہمیں اعتراف کر لینا چاہیے، سابق وزیراعظم نے تشویشناک بات کہہ دی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں ہائبرڈ نظام ناکام ہو چکا ہے، ہمیں اس بات کا اعتراف کر لینا چاہیے۔اسمبلیوں میں شرکت نہ کرنے کی مولانافضل الرحمان کی بات درست تھی۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک ہمارا بیانیہ ہے

ووٹ کی امانت میں خیانت نہ ہو اور ملک آئین کے مطابق چلنا چاہیے۔ ہم نے پہلے دن سے ہی الیکشن کو متنازعہ اور دھاندلی زدہ قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا اعتراف کر لینا چاہیے کہ ملک میں ہائبرڈ نظام ناکام ہو چکا ہے۔ہائبرڈ نظام کی ناکامی کی بنیادی وجہ 2018کے الیکشن میں دھاندلی تھی۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں مولانا فضل الرحمان کی شمولیت نہ ہونے کی بات درست تھی لیکن ہم صرف جمہوری اور سیاسی عمل چلانے کے لیے اسمبلیوں میں شامل ہوئے،ہم نے بہت کوشش کی کہ نظام چل سکے لیکن پارلیمان کو چلنے نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ملکی ترقی اور مہنگائی ہے، اگر ملک ترقی کر رہا ہوتا تو آج کو ئی بھی دھاندلی کی بات نہ کرتا۔ سیاستدانوں کو جیلوں میں ڈالنے سے ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے۔سول ملٹری تعلقات کی آئین کے مطابق دوبارہ وضاحت کرنا ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں