نواز شریف نے کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے تقریر کیوں نہیں کی؟حکومتی رہنما نے حیران کن بات کہہ دی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نواز شریف نے گوجرانوالہ کے جلسے میں تقریر کی لیکن گزشتہ روز نہیں کی، ہو سکتا ہے کہ ہم نے ان کو انگیج کرلیا ہو۔ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ کے لوگ نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ نہیں چلیں گے، ن لیگ کو پچھلے گناہوں

کی معافی مانگنی ہو گی اور بتانا ہوگا کہ وہ کیسے ووٹ کو روندتے رہے ہیں۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میںبات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے، ایک طرف اداروں پرحملہ کرتے ہیں دوسری طرف اداروں سے مدد بھی مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ہمارے ہی کچھ دوستوں نے اپوزیشن کے جلسوں کو زیادہ اہمیت دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close