اپوزیشن کو مزید کوئی رعایت نہیں دی جائیگی، وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ملکی سیاسی صورتحال کے بارے میں اہم اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی پر اپوزیشن کو کسی بھی

قسم کی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن کیسز کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا، انہوں نے اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں کو گائیڈ لائنز سے آگاہ کردیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قانون کی عملدراری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، اپوزیشن کے اداروں کے خلاف بیانیے پر بھرپور جواب دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close