پاکستان جیسی جمہوریت کی 50 اسلامی ملکوں میں نظیر نہیں ملتی، سینئر صحافی کامران خان کا دعویٰ

کراچی (پی این آئی) اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان جیسی جمہوریت کی 50 اسلامی ملکوں میں نظیر نہیں ملتی۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ باعث فخر ہے کہ پاکستان میں جمہوریت جوبن پر ہے۔ اپوزیشن دھڑا دھڑ اور دھواں دار جلسے کر رہی ہے اور ٹی وی چینلز گھنٹوں ان کی براہ راست

تقاریر دکھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنما وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے بخیے ادھیڑتے ہیں ، حتیٰ کہ فوج کو بھی نشانہ بناتے ہیں، کم از کم 50 اسلامی ممالک میں ایسی جمہوریت کی کوئی نظیر نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close