کشمیری اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں، راجہ فاروق حیدر کا وکلاء سے خطاب

مظفر آباد(پی این آئی)کشمیری اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں، راجہ فاروق حیدر کا وکلاء سے خطاب،آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر قیادت بھارتی حکومت، بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں آبادی

کے تناسب کو تبدیل کرنے پرتلی ہوئی ہے ۔ہفتے کے روز مظفرآباد میں سنٹرل بار ایسوسی ایشن کی حلف برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیری اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے وکلاء پرزوردیا کہ وہ تمام فورمز پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close