سینئرترین سیاستدان نے مڈ ٹرم انتخابات کی پیشگوئی کر دی

ملتان (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے مڈ ٹرم انتخابات کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دیوار پر لکھے جاچکے ہیں ، دسمبر میں تبدیلی آئے گی۔اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے، مہنگائی اور

بیروزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور قحط زدہ ممالک سے بھی برے حالات ہوگئے ہیں، عوام کی بدقسمتی ہے کہ حکمران مرہم رکھنے کو تیار نہیں ، ٹائیگر فورس مہنگائی کنٹرول کرنےکے لیے بنائی گئی تھی لیکن اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بہت کامیابی اور بہترین حکمت عملی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ پی ڈی ایم نے ملکی مسائل کا حل بتادیا ہے، دسمبر میں تبدیلی آئے گی اور مڈ ٹرم انتخابات دیوار پر لکھے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں