کراچی(پی این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری میں سندھ حکومت شامل ہے، عدالت میں سندھ حکومت نے ضمانت کی مخالفت کی۔نجی چینل کےپروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے آئی جی کو اغواکرنے کا الزام لگایا،
وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو کو الزام کی تردید کرنی چاہیے ۔ ان کا کہنا تھاکہ کیپٹن صفدر کو گرفتار کرنے میں سندھ حکومت شامل ہے۔ عدالت میں سندھ حکومت نے کیپٹن صفدر کی ضمانت کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئی لینڈز کو اسلام آباد نہیں لے جارہی، آئی لینڈز سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو نوکریاں ملیں گی، سندھ کو ریونیو کی ضرورت ہے۔ کراچی پیکج کوئی مذاق نہیں ہے، کراچی پیکج میں 62فیصد حصہ وفاق کا ہے،کے فور منصوبہ واپڈا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ان کو سندھ کی ترقی کا پہلے خیال کیوں نہیں آیا؟انہوں نے ترقیاتی کام پہلے کیوں نہیں کرائے؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں