پی آئی اے نے سعودی عرب آنے جانے والے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی، کرایوں میں بڑی کمی

اسلام آباد(پی این آئی ) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں حجاز مقدس جانے اور آنے والے مسافروں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کردیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی آئی اے نے بتا یا کہ 12ربیع الاول تک جدہ اور مدینہ منورہ کے مسافروں کو کرایوں میں 12 فیصد رعایت دی

جائےگی اور حجازمقدس کے مسافر 12 کلو اضافی سامان بھی لے جاسکیں گے۔پی آئی اے نے بتایا کہ خصوصی پیکج کا اطلاق مدینہ منورہ اور جدہ سے واپس آنے والے مسافروں پر بھی ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close