اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے معاشی کامیابیوں کی میڈیا کے ذریعے تشہیر نہ ہونے پر معاشی ٹیم سے اظہار ناراضگی کیا ہے۔ مشیر خزانہ اور معاشی ٹیم کو میڈیا اور ٹی وی ٹاک شوز میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت۔ نجی چینل کے مطابق وزیراعظم نے مشیر خزانہ اور معاشی ٹیم کو حکومت کی معاشی
پالیسیوں کے خلاف پروپیگنڈا زائل کرنے کے لیے میڈیا پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا حکومت کی معاشی میدان میں حاصل کی گئی کامیابیوں کی میڈیا پر تشہیر نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے ٹی وی ٹاک شوز میں معیشت سے متعلق جھوٹے دعووں کے جواب میں حکومتی موقف نہیں آتا جس سے عوام میں حکومت کی معاشی پالیسیوں سے متعلق غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا کی روک تھام اور عوام کو حقیقی تصویر دکھانے کے لیے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور ان کی معاشی ٹیم میڈیا اور ٹی وی ٹاک شوز میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں