سندھ پولیس نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کیا، شہباز گل کا دعویٰ

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سندھ پولیس نے گرفتار کرلیا۔پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے رہنماں کی کراچی میں پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز،راجہ پرویزاشرف اور

مولانافضل الرحمان کی گفتگوسنی۔ یہ جو کچھ بھی کرتے ہیں، یہ نہیں چاہتیکہ قانون کی عمل داری ہو۔شہباز گل نے کہا کہ مزارات سے متعلق پہلے سے واضح قوانین موجود ہیں۔ قوانین کے مطابق بلاول حکومت کے ماتحت سندھ پولیس نے ایف آئی آر درج کی۔ سندھ پولیس نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کیا۔ صفدر کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے، وہاں اس کا فیصلہ ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close