کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں کون ملوث ہے؟ وزیراعلی سندھ نے انکوائری کا حکم دیدیا

کراچی(آئی این پی) وزیراطلاعات سندھ ناصرشاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے، گرفتاری میں کون ملوث ہے مکمل انکوائری ہوگی۔ پیر کووزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کل نواز لیگ کے رہنماں

نے مزار قائد پر حاضری دی دی، کل مزار قائد پر جو واقع پیش آیا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں نے کیس داخل کرنے کیلئے پولیس کو درخواستیں دیں، پولیس نے درخواستوں کوغیر قانونی قرار دیکر خارج کر دیا، بعد میں قائداعظم بورڈ نے پولیس کو درخواست دی، پولیس نے بورڈ کو مجسٹریٹ کے سامنے درخواست دینے کا مشورہ دیا۔ناصر حسین شاہ نے کہا ایک شخص نے پولیس کودرخواست دی کیپٹن (ر)صفدر نے اسے دھمکی دی، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی، تفتیش سے پہلے چار دیواری کا تقدس پامال کرکے گرفتار کرنا قابل مذمت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ نے گرفتاری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گرفتاری پر اعلی سطحی انکوائری کا حکم دیا ہے، گرفتاری میں کون ملوث ہے مکمل انکوائری ہوگی، تاہم آئی جی اغوا ہوئے یا نہیں اس واقعے کا علم نہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یہ سارا کھیل وفاقی حکومت کی ایماں پر ہوا ہے، کارروائی سے پہلے حکومت سندھ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close