قومی اسمبلی میں حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام ، بغیر کسی کارروائی کے اجلاس ملتوی کر دیا گیا

اسلام آ باد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام ہوگئی، سپیکر اسد قیصر نے ایجنڈے پر کاروائی کے بغیر ہی قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز منگل شام 4بجے تک ملتوی کردیا۔پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا، تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول ؐ اور قومی

ترانہ کے بعد ایجنڈے پر آغاز شروع ہوتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سید غلام مصطفی شاہ نے کوروم کی نشاندی کردی ، سپیکر اسد قیصر نے گنتی کرانے کا حکم دیا جس پر کورم نامکمل نکلا، سپیکر نے کورم مکمل ہونے تک اجلاس کی کاروئی معطل کردی، وقفہ کے بعد سپیکر اسد قیصر نے کورم کی دوبارہ گنتی کرائی تو پھر بھی کورم پورا نہ ہوسکا، جس پر سپیکر نے اجلاس بروز منگل شام 4بجے تک ملتوی کردیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close