وزیراعظم کا منہ پر ہاتھ پھیر کر اپوزیشن کو انتہائی دھمکی آمیز پیغام اب چوروں کو کیسے پکڑوں گا ، عمران خان کا اشارہ کن اداروں کی جانب تھا ؟ حامد میر کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر کالم نگار حامد میر اپنے کالم ’’آگ ہی آگ ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔وزیراعظم نے منہ پر ہاتھ پھیر کر اپوزیشن کو انتہائی دھمکی آمیز لہجے میں کہا ہے کہ اب تمہیں ایک بدلا ہوا عمران خان ملے گا جو نواز شریف کو برطانیہ سے واپس لا کر

عام جیل میں ڈالے گا اور آئندہ کسی کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری نہیں کرے گا۔ غصے سے بھرے ہوئے وزیراعظم نے اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 16اکتوبر کو گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں نواز شریف کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے آرمی چیف پر نہیں بلکہ فوج پر حملہ کیا۔ اُنہوں نے آرمی چیف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے ہر مشکل میں حکومت کا ساتھ دیا۔ اُن کی تقریر میں عدلیہ اور نیب سے شکوہ شکایت جھلک رہا تھا کیونکہ اپوزیشن کے کئی رہنما گرفتار تو ہیں لیکن اُنہیں سزائیں نہیں ملیں۔ عمران خان نے کہا کہ اب میں اپنے ماتحت اداروں کے ذریعے چوروں کو پکڑوں گا۔ اُن کا اشارہ یقیناً ایف آئی اے اور ایف بی آر کی طرف تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close