شاندارمثال قائم کر دی گئی، تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو موٹروے پولیس کے چاک وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

شیخوپورہ(این این آئی)شاندارمثال قائم کر دی گئی، تھیلیسیمیا ے مرض میں مبتلا بچوں کو موٹروے پولیس کے چاک وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں تھیلی سیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، سندس فاؤنڈیشن کے زیر

انتظام تھیلی سیمیا کے مرض میں مبتلا بچے جب موٹروے ٹریننگ کالج پہنچے تو انہیں موٹروے پولیس کے چاک وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی،تقریب کا مقصد تھیلی سیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ انہیں بات کا احساس دلانا تھا کہ وہ بھی معاشرے میں ایک کارآمد شہری ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی سہیل وڑائچ،اداکار خالد عباس ڈار، ڈی آئی جی موٹروے محبوب اسلم اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک بہت بڑی عبادت ہے اسلام سمیت دنیا کے تمام مذاہب ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹنے کا درس دیتے ہیں،اس موقع پر سندس فاؤنڈیشن کی جانب سے شرکاء کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں سندس فاؤنڈیشن 6ہزار تھیلی سیمیا اور بلڈ کینسر کے بچوں کو خون کے عطیات اکھٹے کرکے ان کی زندگی رواں دواں رکھنی مدد کررہی ہے، تقریب میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی پرموشن کورس مکمل کرنے والے افیسران کو سرٹیفکیٹ اور شیلڈ دی گئی جبکہ موٹروے پولیس کے افسران اور جوانوں نے تھیلی سیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے خون کے عطیات بھی دئیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close