اغوا کی کہانی جھوٹی آئی جی سندھ بھی کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری میں شریک نکلے مریم نواز کو آئندہ سندھ آنے سے پہلے بڑا مشورہ دیدیاگیا

اسلام آباد(پی این آئی )سینئر صحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں اندرونی کھیل شروع ہو گیا ہے۔مریم بی بی آئندہ سندھ آنے کی دعوت سوچ کر قبول فرمائیں ۔کامران خان کا مزید کہنا ہے کہ ناقابل تردید ذرائع بتاتے ہیں کہ

آئی جی سندھ مشتاق مہر ہنستے کھیلتے کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کے تمام مراحل میں اپنے سینئر اہلکاروں کے ساتھ شریک رہے۔آئی جی سندھ کے اغوا وغیرہ کی کہانی مریم بی بی کی تسلی کے لئے ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چودھری فوادحسین نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کیلئے سرکاری وسائل استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بدعنوان رہنمائوں کواین آرا و نہیں دینگے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں نکاسی کانظام بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ صوبہ کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے سندھ حکومت کو کھربوں روپے فراہم کئے گئے مگرکوئی مثبت تبدیلی دیکھنے کونہیں ملی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان بدعنوان رہنمائوں کواین آرا و نہیں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close