گھریلو تنازعہ اس قدر بڑھا کہ ماں بیٹی کی جان لے لی گئی

کراچی(پی این آئی)گھریلو تنازعہ اس قدر بڑھا کہ ماں بیٹی کی جان لے لی گئی، شیرشاہ محمدی روڈ شیر شاہ کالونی گلی نمبر 56 میں واقع گھر میں گھریلو تنازع پر 2خواتین کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ہلاک ہونے والی دونوں خواتین ماں بیٹی ہے ۔جن کی شناخت 35 سالہ نصرت بی بی اور18سالہ فہمیدہ بی بی کے نام

سے ہوئی ہے۔جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین کو چھیپاایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اس واقع کے حوالے سے شیر شاہ پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ خواتین کو ان کے خاندان کے لوگوں نے گھریلو تنازع پر قتل کیا ہےمذکورہ خواتین کے قتل میں عبدالزاق،شاہد،نور رحمان اور رحیم ملوث ہے۔ خواتین کی لاشیں سول ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close