اسلام آباد، لاہور (پی این آئی) حکومت اور بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے نشانے پر بیشتر اوقات اپوزیشن ہی رہتی ہے ، اپوزیشن پارٹیز نے الائنس بنا کر احتجاجی جلسے شروع کردیئے تو دوسری طرف حکومت نے بھی جوابی اقدامات جیسے کہ پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے اعلانات کردیئے
، ایسے میں سینئر صحافی عارف حمید بھٹی عوام کی آواز بن گئی اور عوامی مسئلہ اٹھادیا۔ٹوئٹر پر عارف حمید بھٹی نے لکھا کہ ” وزیر اعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ اپوزیشن کو چھوڑ کر مہنگائی پر قابو پائیں ،روزگار کی فراہمی اور انصاف کو یکینی بنائے، جلسوں سے حکومتیں ختم نہیں ہوا کرتی”۔ ان کے ٹوئیٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ “جناب آپ صحافی حضرات اور میڈیا والوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ آپ لوگ بھی حکومت کی مدد اور عوام کی خدمت کے لئے اپنا کردار ادا کریں آپ بھی ان عناصر کی نشاندہی کریں جو مہنگائی کا سبب بنتے ہیں۔ ججز اور عدلیہ پر دباو بڑھائیں کہ عام عوام کو فوری انصاف ملے اور کرپشن کیسسز جلد نبٹائے جائیں”۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں