اسلام آباد(پی این آئی)معروف تجزیہ کار ہارون الرشید سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے حق میں بول پڑے۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جنرل کیانی کی بہت زیادہ کردار کشی کی گئی اوران پر الزام لگا کہ انہوں نے آسٹریلیا میں جزیرے خرید لیے حالانکہ جنرل کیانی کبھی
آسٹریلیاگئے ہی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ جنرل کیانی نے کبھی حرام مال نہیں کما یا ،ان کے گھر میں ایک سالن بنتا ہے ،انہیں کبھی دولت کمانے میں دلچسپی تھی ہی نہیں ۔ہارون الرشید نے بتا یا کہ ایک دن جنرل کیانی سے بات کرتے ہوئے کہا ”جنرل صاحب آپ بیمار ہیں ،انہوں نے کہا نہیں لیکن آپ کو یہ کیوں لگ رہا ہے ،میں نے جواب دیا کہ آپ کا وزن کافی کم ہو گیا ہے ،انہوں نے جواب دیا کہ میں نے دوپہر کا کھانا چھوڑ دیا ہے ،میں نے پوچھا کیسے چھوڑ دیاہے?توجنرل صاحب نے جواب دیا کہ میں جب مرضی کھانا چھوڑ سکتا ہوں کیونکہ میں نے اپنی جوانی میں گھر کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے دوپہر کاکھانا چھوڑ دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں