پی ٹی آئی جلسےمیں شامل خواتین کے متعلق نازیبا باتیں کرنیوالے مولانا اپنی ریلی میں شامل خواتین کے بارے میں کیا کہیں گے؟ فریحہ ادریس نے مولانا فضل الرحمٰن کو لاجواب کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا کراچی میں دوسرا بڑا پاور شو ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ،جلسہ میں خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے ریلیوں میں بھی خواتین نے بھی بھر پور شرکت کی ،ایسے میں معروف ٹی وی اینکر اور صحافی فریحہ

ادریس نے مولانا فضل الرحمان سے ایسا سوال پوچھ لیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ لاجواب ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ڈی ایم کا دوسرا بڑا جلسہ مولانا فضل الرحمان کی تقریر کے ساتھ ہی رات بارہ بج کر 35 منٹ پر اختتام پذیر ہوا ،مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہونے والے جلسے میں مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔معروف صحافی اور اینکر پرسن فریحہ ادریس نے رات گئے اختتام پذیر ہونے والے اس جلسے بارے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر مولانا فضل الرحمان سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ ” مولانا فضل الرحمان جلسہ میں تقریر کررہے ہیں،لوگ تحریک انصاف کے جلسوں میں شریک خواتین کے بارے میں ان کے بدقسمتی سے طنز انگیز ریمارکس کو نہیں بھولے ،اِنہوں نے اجتماعات کو “ڈانس پارٹیوں” کا نام دیا۔مولانا آج کراچی میں ہونے والی ریلی میں شرکت کرنے والی خواتین کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟۔معروف اینکر فریحہ ادریس نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر بارے کہا کہ “اس سے قبل مریم نواز نے اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کی باتوں سے پریشان نہیں ہیں۔ اُنہوں نے انہیں “بڑے لڑکوں کی لڑائی” میں غیر متعلق قرار دیا ، پھر بھی ، بعد میں انہوں نے سارا وقت وزیر اعظم عمران خان سے مستقل خطاب کرتے ہوئے صرف کیا۔ فریحہ ادریس کی اس میٹھی میٹھی تنقید کا دو لفظی “نقد “جواب دیتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ “اوقات یاد دلانا ضروری تھا ” ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close