کراچی (این این آئی)مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے الزام میں گرفتار کیے گئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ کیپٹن (ر)صفدر کو پیرکی صبح نجی ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ان کی اہلیہ اور مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ دروازہ توڑ کر کمرے
سے کیپٹن (ر)صفدر کو حراست میں لیا گیا۔بعد ازاں انہیں کراچی کے عزیز بھٹی تھانے سے سخت سیکیورٹی میں سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی وزیر حسین میمن کی عدالت میں ریمانڈ کے حصول کے لیے پیش کیا گیا ہے، جہاں مسلم لیگ(ن) کے رہنماں و کارکنان کی بڑی تعداد، وکلا و دیگر افراد موجود تھی۔ مسلم لیگ(ن)کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وکلا بھی عدالت میں موجود تھے اور ایک دوسرے کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔عدالت میں کیپٹن(ر)صفدر کو پیش کرنے کے بعد پولیس نے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ محمد صفدر کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتار کی درخواست دی۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، کچھ دیر بعد محفوظ شدہ فیصلہ جاری کرتے ہوئے عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ضمانت منظور ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن)کے وکلا نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں