مزار قائد اعظم پر سیاسی نعرے بازی کو شبلی فراز نے شرمناک قرار دے دیا

کراچی(پی این آئی)مزار قائد اعظم پر سیاسی نعرے بازی کو شبلی فراز نے شرمناک قرار دے دیا،وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف اوران کے شوہر کیپٹن (ر)محمد صفدر کی جانب سے مزار قائد پرسیاسی نعرے بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قراردیا

ہےاورکہاہےکہ یہ لوگ محسنِ پاکستان کےمزار پرمعافی مانگتے کہ اُن کے بنائےوطن کوبے دردی سے لوٹا اور اپنی جیبیں بھریں۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فرازکا کہنا تھا کہ “بابائے قوم کے مزارکو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرنا انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے،محسن پاکستان کے مزار پر جاکر معافی مانگتے کہ ہم نے ان کے بنائے وطن کو بے دردی سے لوٹا، نظریے سے انحراف کیا، اوراپنی جیبیں بھر کے پاکستان کے عوام کو کنگال کیا۔یاد رہے کہ کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ جاری ہے ،جلسے میں شرکت کے لیے مریم نواز شریف اپنے شوہر کیپٹن(ر) صفدر کے ہمراہ کراچی پہنچیں تو کارکنوں کی بڑی تعداد کے ساتھ مزار قائد گئیں جہاں مزار کے احاطے میں کھڑے ہو کر کیپٹن(ر)صفدر نے کئی منٹ تک “ووٹ کو عزت دو “کے نعرے لگائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close