اسلام آباد(پی این آئی)کراچی میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا بڑا جلسہ جاری ہے ،مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے دھواں دار خطاب کرتے ہوئے نہ صرف تحریک انصاف کی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ اپنے والد کے دور حکومت کے سنہرے کارنامے بھی گنوائے
،مریم نواز کی تقریر کے بعد وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل پھر میدان میں آگئے ہیں اور انہیں ایسی بات یاد کرا دی ہے کہ نون لیگی کارکن سیخ پا ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے مریم نواز شریف نے اپنے طویل خطاب میں حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف دوجنگوں کی قیادت کرنےوالانوازشریف،جمہوریت کوبڑھانےوالانوازشریف، موٹروے بنانےوالانوازشریف، دنیابھرمیں برہان وانی کامقدمہ لڑےنواز شریف،5ایٹمی دھماکوں کےجواب میں 6دھماکےکرےنوازشریف لیکن جب ان سے سوال کیا جاتاہے اور جواب مانگاجاتاہےتو کہتے ہیں غدار ہو، ہمیں غداری والی کہانیاں نہیں سناؤ۔انہوں نے کہا کہ مودی کی کامیابی کی دعائیں عمران خان نےمانگیں،بھارت کوسلامتی کونسل میں ووٹ دوتم اورمودی کی زبان ہم بول رہے ہیں؟کلبھوشن کیلئےآرڈیننس اوروکیل کروتم اورمودی کی زبان ہم بول رہےہیں؟جب ان سے جواب مانگا جاتاہےتو کہتے ہیں غدار ہو، ہمیں غداری والی کہانیاں نہیں سناؤ، ایک فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ ہوا تو غداری سامنے آجائےگی۔مریم نواز کی تقریر کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ “جی محترمہ آپ کی تقریر سن لی، آپ کو یاد کروانا تھا کہ آپ کے ابو کرپشن، چوری، جھوٹ بددیانتی لوٹ مار کے سزا یافتہ مجرم ہیں، آپ جھوٹ چوری فراڈ کی مجرمہ ہیں، ساری الف لیلیٰ کی کہانی میں آپ اصل مدعا بیان نہیں کیا کہ منی ٹریل کہاں ہے؟ اگر مال حرام نہیں ہے تو رسیدیں کہاں ہیں؟”۔ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کراچی جلسے کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کے اندر کے حالات تو بہت خراب ہیں ، پیسے دے کر لائے گئے اور اصل کارکنان میں فرق ہوتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں