کراچی (پی این آئی) پی ڈی ایم رہنما شاہ اویس نورانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو یہودیوں نے انسٹال کیا ہے، قوم انہیں واپس اپنے پرانے سسرال گولڈ سمتھ کے پاس واپس بھیج کر چھوڑے گی۔پی ڈی ایم کے کراچی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اویس نورانی نے کہا کہ قوم اب جاگ چکی ہے۔ کراچی سے خیبر تک قوم اس
بات کو سمجھ چکی ہے کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیر اعظم چند دنوں کا مہمان ہے اور اس کو پاکستان میں نہیں اپنے پرانے سسرال گولڈ سمتھ کے پاس بھیج کر چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یہودیوں نے انسٹال کیا ہے، پاکستانی قوم ان کو اپنے گھر واپس بھیجے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں