سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے فوجی افسران کو رشوت کی پیشکش کرنے کا انکشاف

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے فوجی افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی۔استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے فوجی افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی لیکن اس میں ناکامی پر ان کی

جنرل جہانگیر کرامت اور جنرل آصف نواز سے لڑائی ہوگئی۔ نواز شریف جنرل وحید کاکڑ اور پرویز مشرف سے بھی لڑے، کوئی یہ سوال پوچھے کہ آخر کیوں فوج کے اعلیٰ افسران کی نواز شریف کے ساتھ لڑائی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مریم نواز نے اپنی کسی تقریر میں ایک بار بھی شہباز شریف کا نام نہیں لیا، پیپلز پارٹی ن لیگ اور شریف فیملی کو ایسا چکمہ دے گی کہ انہیں احساس تک نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close