عمران خان کیا آپ چھپ چھپ کر یہ کام کرتے ہیں؟ مریم نواز نے وزیراعظم سے دلچسپ سوال پوچھ لیا

کراچی (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان سے سوال پوچھا ہے کہ کیا وہ چھپ چھپ کر نواز شریف کی تقریریں سنتے ہیں،یہ تحریک تب تک چلےگی جب تک ووٹ کوعزت نہیں ملےگی،جو بزدل ہےوہ ہٹ جائے،جو شیر ہے وہ ڈٹ جائے۔پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی تصویر سے آپ آپے سے باہر ہوگئے، وہ تصویر بھی نشر کرنے پر پابندی تھی، اگر ہمت ہے تو عوام کو سنادیں کہ نواز شریف نے کیا کہا تھا، اگر نواز شریف کی تقریر نہیں چلا سکتے تو اس پر تبصرے کرنا بھی تمہارا حق نہیں ہے۔انہوں نےکہاکہ دہشتگردوں کیخلاف دوجنگوں کی قیادت کرنےوالانوازشریف،جمہوریت کوبڑھانےوالانوازشریف، موٹروے بنانےوالانوازشریف، دنیابھرمیں برہان وانی کامقدمہ لڑےنواز شریف،5ایٹمی دھماکوں کےجواب میں 6دھماکےکرےنوازشریف لیکن جب ان سے سوال کیا جاتاہے اور جواب مانگاجاتاہےتو کہتے ہیں غدار ہو، ہمیں غداری والی کہانیاں نہیں سناؤ۔انہوں نے کہا کہ مودی کی کامیابی کی دعائیں عمران خان نےمانگیں،بھارت کوسلامتی کونسل میں ووٹ دوتم اورمودی کی زبان ہم بول رہے ہیں؟کلبھوشن کیلئےآرڈیننس اوروکیل کروتم اورمودی کی زبان ہم بول رہےہیں؟جب ان سے جواب مانگا جاتاہےتو کہتے ہیں غدار ہو، ہمیں غداری والی کہانیاں نہیں سناؤ، ایک فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ ہوا تو غداری سامنے آجائےگی۔مریم نواز نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے والی نواز شریف کی تقریر تو ٹی وی پر نہیں چلی تھی پھر آپ نے یہ کہاں سے سنی ؟ کیا چھپ چھپ کے نواز شریف کی تقریر سن رہےتھے؟یہ تحریک تب تک چلےگی جب تک ووٹ کوعزت نہیں ملےگی،جو بزدل ہےوہ ہٹ جائے،جو شیر ہے وہ ڈٹ جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج ہماری ہے،فوج نواز شریف کی ہے،یہاں بیٹھےسب لوگوں کی ہے،مسلم لیگ ن عوام کی جماعت ہے،کہاجارہاہےکہ ن لیگ پرپابندی لگائی جائے،اگر آپ ن لیگ پرپابندی لگاؤ گےتوعوام پربھی پابندی لگانی پڑےگی،منتخب نمایندوں کوگھربھیجنےکااختیارصرف پاکستانی عوام کوہے۔انہوں نے وزیر اعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معیشت پرخودکش حملہ ہےتمہاراکارنامہ ،کاروباروں کوتباہ کرناہےتمہاراکارنامہ،کمرتوڑمنہگائی ہےتمہاراکارنامہ، عورتوں کی بےحرمتی، گینگ ریپ ، یہ ہیں تمہارے کارنامے ، بلین ٹری ہیں تمہارا کارنامہ ،آج پشاور بی آرٹی کی بسوں میں آگ لگ رہی ہے،ملک میں چاربی آرٹی بنائیں جواسی ارب روپے میں بنیں،نوکریاں ملنی تودور کی بات جوروزگارتھےوہ بےروزگارہوگئے،کراچی میں اِن کےسب سے زیادہ ایم این ایز ہیں،کوئی سڑک بنائی؟کوئی کام کیا؟کوئی ایک کارنامہ توبتاوجو تم نےسرانجام دیا ہو،بی آرٹی ہےتمہارا کارنامہ، جس کوایک سو بیس ارب روپےمیں بنایا،ایک کروڑ نوکریوں کاوعدہ تھانا؟ کتنی نوکریاں ملی ہیں؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close