آپ نے اب تقریر نہیں کرنی ، جی ایچ کیو سے بریگیڈئیر کا نوا ز شریف کو فون کئے جانے کا انکشاف، سینئر سیاسی شخصیت کادعویٰ آگیا

کراچی(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے نواز شریف نے اپنی مرضی سے تقریر کرنے سے انکار کیا کیونکہ انہیں جی ایچ کیو راولپنڈی سے ایک بریگیڈئیر نے فون کر کے کہا کہ آپ نے تقریر نہیں کرنی ۔نجی نیوز چینل سے

گفتگو کرتے ہوئے معروف قانون دان اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف تقریر کرنا چاہتے تو کیا انہیں بلاول بھٹو ،مولانا فضل الرحمان یا مریم نواز روک سکتی تھیں؟اگر وہ تقریر کرنا چاہتے تو کون روک سکتا تھا انہیں؟ ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی حیثیت سب کے سامنے دکھا دی ،نواز شریف کی حیثیت تو اتنی ہے کہ اپنے ساتھیوں کو چھوڑ کر سعودی عرب بھاگ گئے ۔اعتزاز احسن نے کہا کہ شہباز شریف اپنی مرضی سے جیل میں بیٹھے ہوئے ہیں ،انہوں نے اپنی درخواست ضمانت خود واپس لی ،اس کا مطلب آپ جیل میں رہنا چاہتے ہیں اور ایسے ماحول میں جیل میں کون رہتا ہے؟ ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close