ٹیکسلا(پی این آئی)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کی زبان بند نہ ہوئی تو کھینچنی پڑے گی،انہیں واپس لانےکے لیے بھرپور سفارتی تعلقات استعمال کیے جائیں گے۔ ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ حکومت پورا زور لگائے گی کہ ملک دشمن نواز شریف کو وطن واپس
لایا جائے، نواز شریف پر اور بھی مقدمات درج کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ان کی اولاد کو بھی وطن واپس لائیں گے، نواز شریف کو بیرون ملک جائیدادیں بنانے کے جرم میں وزارت عظمیٰ سے نکالا گیا، اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرکے نواز شریف نے ملک دشمنوں کو خوش کیا، نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنا عوامی مطالبہ ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز پاکستان کی بات کریں، نہیں تو عوام انہیں اٹھاکربحیرہ عرب میں پھینک دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں