مریم نواز، کیپٹن صفدر سمیت متعدد ن لیگی لیڈروں خلاف کراچی میں بھی مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست تھانے میں پیش کر دی گئی، وجہ کیا بنی؟

کراچی(پی این آئی)مریم نواز، کیپٹن صفدر سمیت متعدد ن لیگی لیڈروں خلاف کراچی میں بھی مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست تھانے میں پیش کر دی گئی، وجہ کیا بنی؟مزار قائد کی بے حرمتی کا معاملہ ایڈمنسٹرییٹیو آفیسر آفس آف ریذیڈنٹ انجینیئر قائد اعظم مینیجمنٹ بورڈ غلام اکبر میمن کی جانب سے بھی مسلم

لیگ ن مریم صفدر ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان ،نہال ہاشمی مریم اورنگزیب اور ددیگر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے مزار قائد کی بے حرمتی کے حوالے سے بریگیڈ تھانے میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔درخواست میں ایس ایچ او برگیڈ سے التماس کیا گیا ہے کہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائےمزکورہ واقع مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز دیگر پارٹی کارکنان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس دوران ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اعوان نے ’ووٹ کو عزت دو‘ اور ’مادر ملت زندہ باد‘ کے نعرے لگوائے تھے۔اور قبر کے ارد گرد لگے جنگلے کے اوپر سے قبر کے قریب جانے کی کوشش کی گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close