مزار قائد پر پی ڈی ایم کے جلسے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، کس کس کو اسٹیج پر بٹھایا گیا ہے؟

کراچی(پی این آئی)مزار قائد پر پی ڈی ایم کے جلسے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، کس کس کو اسٹیج پر بٹھایا گیا ہے؟کراچی باغ جناح میں اپوزیشن کی جماعتوں کے دوسرے جلسے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، اپوزیشن جماعتوں کے تمام رہنما جلسہ گاہ پہنچ گئے۔کراچی کے باغ جناح میں پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام پی ڈی ایم کا جلسہ شروع

ہوگیا، ابتدا تلاوت قرآن سے ہوئی، شہداکارساز کے لیے دعا کی گئی،تمام پارٹیوں کے کارکنان کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجودہے ۔مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹو، مریم نوازاور دیگراپوزیشن جماعتوں کے رہنما اسٹیج پر موجود ہیں۔بلاول بھٹو نے مرکزی رہنمائوں ااستقبال کیا۔یوسف رضاگیلانی،شاہدخاقان عباسی،محمودخان اچکزئی بھی اسٹیج پرموجود ہیں۔مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور مریم نوازجلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔ بلاول بھٹو اسٹیج پر پہنچے تو انہوں نے ماسک لگا رکھا تھا جبکہ دیگر رہنما بغیر ماسک کے سٹیج پر داخل ہوئے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اسٹیج پر کھڑے ہوکرشرکاکوہاتھ ہلا کر جواب بھی دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close