کراچی(پی این آئی)نواز شریف آج کارساز کے جلسے میں خطاب کریں گے یا نہیں؟ اہم ترین اطلاع آ گئی،مسلم لیگ ن کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ میاں نوازشریف پی ڈی ایم کے کراچی جلسے سے خطاب نہیں کریں گے تاہم کوئٹہ جلسے سے ویڈیو لنک پر نوازشریف کا خطاب ہو گا۔نوازشریف کے فیملی ذرائع کے مطابق
گوجرانوالہ جلسے کے بعد ان کے گلے میں خراش کی وجہ سے تقریرنہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ کوئی وجہ نہیں۔نوازشریف کی تقریرکے لیے مسلم لیگ ن متحرک ہوگئی ہےاورایک مرتبہ پھر پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کی اکثریت نوازشریف کے خطاب کی مخالف ہے۔پیپلزپارٹی کے بعد ن لیگ نے مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی سے بھی رابطہ کیا گیا تاہم پیپلزپارٹی کے منتظمین نے باضابطہ موقف دینے سے گریزکیا اورکہا کہ انہیں نوازشریف کی تقریرکے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا تاہم عارضی انتظام کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی تقریر روکے جانے کی صورت میں دونوں پارٹیوں میں دوریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں