مریم نواز کی گاڑی کے آگے شیدی قبیلے کا انوکھا رقص، زبردست پروٹوکول اور جوش و خروش

لاہور(پی این آئی)مریم نواز کی گاڑی کے آگے شیدی قبیلے کا انوکھا رقص، زبردست پروٹوکول اور جوش و خروش،اپوزیشن جماعتوں کے کراچی میں ہونے والے جلسہ شرکت کے لیے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازشریف کراچی پہنچ چکی ہیں لیکن ان کی گاڑی کے آگے شیدی قبیلے کے لوگ بھی ڈانس کرتے دیکھے

گئے۔اس حوالے سے مریم نوازنے گاڑی کے آگے ڈانس کرتے شیدی قبیلے کے لوگوں کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ہجوم میں ریڈانڈین قسم کے لوگ بھی دیکھے گئے ۔ان کی ٹوئیٹ پرایک صارف نے استفسارکیا کہ “کہیں آپ افریقہ تو نہیں پہنچ گئیں جلسہ کرنے؟ پتہ چلے باقی کراچی میں ہیں اورآپ موزمبیک میں ”۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close