کارساز پر جلسہ، ریلی نے ٹریفک جام کر دیا، شہریوں کی زندگی عذاب ہو گئی

کراچی(پی این آئی)کارساز پر جلسہ، ریلی نے ٹریفک جام کر دیا، شہریوں کی زندگی عذاب ہو گئی،جلسے میں شرکٹ کے لیے چنیسر گوٹھ سے نکلنے والی بڑی ریلی کورنگی روڈ پہنچ گئی جس کے بعد کلا پل پرٹریفک جام ہو گیا ۔پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے جہاں پر پورے شہر سے ریلیاں نکل کر نمائش چورنگی

کا رخ کر رہی ہیں وہیں پر چنیسرگوٹھ محمود آباد کے علاقوں سے پیپلز پارٹی اورحلیف جماعتوں کی ایک بڑی ریلی کورنگی روڈ پر پہنچ گئی ہے۔ریلی میں 150سے 200گاڑیوں پر ہزاروں افراد موجود ہیں جو نعرے بازی کرتے ہوئے کالا پل سے گزر رہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں پر ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ،مذکورہ علاقے پیپلز پارٹی کے سرگرم رہنما سعید غنی کے حلقے میں آتے ہیں یہاں سے پر جلسے میں شرکت کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close