جعلی شاہ جی ایکسل والا ایف آئی اے نے کیوں دھر لیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)جعلی شاہ جی ایکسل والا ایف آئی اے نے کیوں دھر لیا؟ایف آئی اے نے مسکن چورنگی سے جعلی ”شاہ جی ایکسل والے“ کو گرفتارکرلیا۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن اینڈ کرائم سرکل کی ٹیم نے صدر میں موجود شاہ ایکسل والے کی جانب سے ملنے والی درخواست پر کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت انکوائری کے

بعد جرم ثابت ہونے پر مسکن چورنگی کے قریب چھاپہ مارکر شاہ ایکسل والے کے نام سے دکان چلانے والے اور سامان فروخت کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا جس کی شناخت عصمت اللہ خان کاکڑ ولد عبید اللہ کے نام سے ہوئی ہے.ملزم کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن اینڈ کرائم سرکل کے ایس ایچ او شفیع آرائیں نے تحقیقات کے بعدمقدمہ الزام نمبر 10/2020درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی ہے.ملزم طویل عرصے سے غیر قانونی طور پر شاہ ایکسل والے کے نام سے دکان چلاکر وہاں پر شاہ جی ایکسل والے کے نام سے سامان بھی فروخت کر رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close